ترک خواتین والی بال ٹیم کی کامیابی،صدر ایردوان کا تہنیتی پیغام
صدر ایردوان نے بلغراد میں کھیلے گئے ایک میچ میں ہالینڈ کو صفر کے مقابلے میں تین سیٹس سے ہرانے والی ترک ٹیم کی کپتان ادا اردم اور ترک والی بال فیڈریشن کے صدر مہمت عاکف اوستن داع سے ٹیلیفون پر رابطہ کیا
1702691

صدر رجب طیب ایردوان نے 2021 CEV یورپی کپ میں کانسی کا تمغہ حاصل کرنے والی خواتین کی ترک والی بال ٹیم کو مبارک باد پیش کی ہے۔
صدر ایردوان نے بلغراد میں کھیلے گئے ایک میچ میں ہالینڈ کو صفر کے مقابلے میں تین سیٹس سے ہرانے والی ترک ٹیم کی کپتان ادا اردم اور ترک والی بال فیڈریشن کے صدر مہمت عاکف اوستن داع سے ٹیلیفون پر رابطہ کیا ۔
صدر نے اس بات چیت میں کہا کہ کانسی کا تمغہ حاصل کرنا کوئی معمولی کامیابی نہیں ہے اور ہم چاہتے ہیں کہ آپ ایسی لا تعداد اور مزید کامیابیوں سے ملک کا نام روشن کریں۔