ترکی: عائشہ گُل نے شوٹنگ مقابلوں میں نقرئی تمغہ جیت لیا

شوٹنگ مقابلوں میں 10 میٹر ائیر گن P2 کیٹیگری میں ترکی کی کھلاڑی عائشہ گل نے نقری تمغہ جیت لیا

1700045
ترکی: عائشہ گُل نے شوٹنگ مقابلوں میں نقرئی تمغہ جیت لیا

ٹوکیو 2020 پیرا اولمپکس کھیلوں کے ساتویں دن منعقدہ شوٹنگ مقابلوں میں 10 میٹر ائیر گن  P2 کیٹیگری میں ترکی کی کھلاڑی عائشہ گل پہلوان لر نے نقری تمغہ جیتا ہے۔

فائنل میں 234،5 پوائنٹ کے ساتھ عائشہ گل نقری تمغے کی حقدار قرار پائی۔

اکتالیس سالہ ترکی کی قومی کھلاڑی نے 2016 میں رئیو میں کانسی کا تمغہ جیتا تھا۔

عائشہ گل سے قبل ٹیبل ٹینس میں عبداللہ اوز ترک نے گولڈ میڈل جیتا اور اس طرح جاپان پیرا اولمپکس میں ترکی کے تمغوں کی تعداد ایک طلائی، 3 نقرئی اور 8 کانسی کے تمغوں کے ساتھ 12 ہو گئی ہے۔



متعللقہ خبریں