ٹی 20 ورلڈ کپ کرکٹ اکتوبر میں ہوگا

بتایا گیا ہے کہ ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کا باقاعدہ آغاز سترہ اکتوبر سے ہو گا اور اولین میچ خلیجی ریاست عُمان اور پاپوا نیو گنی کے درمیان کھیلا جائے گا

1692636
ٹی 20 ورلڈ کپ کرکٹ اکتوبر میں ہوگا

رواں سال ٹی ٹوئنٹی کرکٹ ورلڈ کپ خلیجی ریاستوں متحدہ عرب امارات اور عُمان میں کھیلا جائے گا۔

 بتایا گیا ہے کہ ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کا باقاعدہ آغاز سترہ اکتوبر سے ہو گا اور اولین میچ خلیجی ریاست عُمان اور پاپوا نیو گنی کے درمیان کھیلا جائے گا۔

تیئس اکتوبر کو سپر بارہ راؤنڈ کا پہلا میچ دفاعی چیمپیئن ویسٹ انڈیز اور انگلستان کے درمیان کھیلا جائے گا جبکہ اسی روز آسٹریلیا کو جنوبی افریقی ٹیم کے خلاف کھيلنے  کا سامنا ہو گا۔

ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کا سب سے کانٹے دار میچ پاکستان اور بھارت کے درمیان کھیلا جائے گاجو چوبیس اکتوبر کو  دبئی میں ہو گا۔

اس ٹورنامنٹ کے گروپ اے اور گروپ بی کی دو ٹاپ ٹیمیں دو سیمی فائنل کھیلیں گی۔

فائنل میچ چودہ نومبر کو دبئی میں کھیلا جائے گا۔



متعللقہ خبریں