ترکی: جمناسٹک کے کھلاڑی نے کانسی کا تمغہ جیت لیا

یہ تمغہ جمناسٹک کے شعبے میں ترکی کا پہلا تمغہ ہونے کی وجہ سے تاریخی حیثیت رکھتا ہے

1684802
ترکی: جمناسٹک کے کھلاڑی نے کانسی کا تمغہ جیت لیا

ترکی کے جمناسٹک کے قومی ایتھلیٹ فرحت آریجان  نے ٹوکیو 2020 اولمپکس میں متوازی بار مقابلے میں کانسی کا تمغہ جیت لیا ہے۔

جاپان کے دارالحکومت ٹوکیو میں جاری 32 ویں اولمپکس کھیلوں میں آرٹسٹک جمناسٹک  کے آخری دن کے فائنل مقابلے منعقد ہوئے۔

متوازی بار کے فائنل مقابلوں میں ترکی کے ایتھلیٹ فرحت آریجان نے بہترین کارکردگی اور کامیاب اختتامی جست کے ساتھ 15.633  پوائنٹ حاصل کئے۔

ان پوائنٹس کے ساتھ فرحت 8 ایتھلیٹوں میں تیسرے نمبر کے ساتھ کانسی کے تمغے کے حقدار قرار پائے۔

یہ تمغہ جمناسٹک کے شعبے میں ترکی کا پہلا تمغہ ہونے کی وجہ سے تاریخی حیثیت رکھتا ہے۔

مقابلے میں چینی ایتھلیٹ جِنگ یوآن زو 16.233 پوائنٹس کے ساتھ طلائی تمغے اور جرمنی کے لوکس ڈاوسر  15.700  پوائنٹس کے ساتھ نقرئی تمغے کے حقدار  قرار پائے۔

 


ٹیگز: #جمناسٹک

متعللقہ خبریں