جاپانی کھلاڑیوں کا ترکی کی ٹیم کے لئے پیغام، "کوشش کرو اور جیتو، ہم تمہارے ساتھ ہیں"

ماراش کی آئس کریم کی طرح مضبوط بنیں۔ ہم آپ کو نہایت چاک و چوبند دیکھنا چاہتے ہیں۔ ٹوکیو اولمپکس میں گولڈ میڈل کے لئے چیمپئن شپ کے لئے کھیلیں

1678305
جاپانی کھلاڑیوں کا ترکی کی ٹیم کے لئے پیغام، "کوشش کرو اور جیتو، ہم تمہارے ساتھ ہیں"

ٹوکیو میں 2020 اولمپکس کھیلوں سے قبل جاپان کے صوبے یاماگوچی  کی تحصیل شیمونوسیکی  سے جاپانی کھیلاڑیوں نے ترکی کی جوڈو قومی ٹیم کے ساتھ تعاون کا اظہار کیا ہے۔

پیغام  میں کہا گیا ہے کہ " ماراش کی آئس کریم کی طرح مضبوط بنیں۔ ہم آپ کو نہایت چاک و چوبند دیکھنا چاہتے ہیں۔ ٹوکیو اولمپکس میں گولڈ میڈل کے لئے چیمپئن شپ کے لئے کھیلیں"۔

ویڈیو پیغام میں ترک کھلاڑیوں کے لئے ایک تواتر سے "کوشش کرو اور جیتو" کے مفہوم کے حامل جاپانی لفظ "گانباتے" کے نعرے لگائے گئے ہیں۔

جاپانی کھلاڑیوں نے کورونا وائرس وباء کے خاتمے کے بعد ترکی کی ٹیم کو اپنی تحصیل میں بھی مدعو کیا ہے۔

ویڈیو میں شیمونوسکی بلدیہ مئیر میدا شینتارو کے ترکی کی ٹیم کے لئے پیغام کو بھی جگہ دی گئی ہے۔

یہ پیغام شیمونوسکی بلدیہ  کے شعبہ عوامی رابطہ کے یوٹیوب چینل پر نشر کیا گیا ہے۔



متعللقہ خبریں