جاپان: اولپمکس منسوخ کئے جائیں، دستخط مہم کے ساتھ بھرپور تعاون

ٹوکیو اولمپکس منسوخ کرنے کی اپیل کے ساتھ شروع کی گئی آن لائن دستخط مہم کے حق میں 4 لاکھ 50 ہزار سے زائد دستخط جمع ہو گئے

1676308
جاپان: اولپمکس منسوخ کئے جائیں، دستخط مہم کے ساتھ بھرپور تعاون

ٹوکیو اولمپکس منسوخ کرنے کی اپیل کے ساتھ شروع کی گئی آن لائن دستخط مہم کے حق میں 4 لاکھ 50 ہزار سے زائد دستخط جمع ہو گئے ہیں۔

ماہِ مئی میں جاپان بار یونین کے سابق سربراہ اِتسونومیا کینجی نے"زندگی کے تحفظ کے لئے ٹوکیو اولمپکس  کو منسوخ کرو" کے زیرِ عنوان درخواست جاری کی جس کے حق میں اس وقت تک4 لاکھ 50 ہزار دستخط جمع ہو چکے ہیں۔

اتسونومیا نے یہ درخواست ٹوکیو میٹروپولیٹن گورنر دفتر میں پیش کی اور کہا ہے کہ وباء میں اضافہ اولمپکس  پر اثر انداز ہو گا ۔

ان کا کہنا ہے کہ دستخطوں کی تعداد کو پیش نظر رکھتے ہوئے اولمپکس کی منسوخی ایک جرات مندانہ فیصلہ ہو گا اور یہ وقت اسی جرات مندانہ فیصلے کا وقت ہے۔انہوں نے دعوی کیا ہے کہ اولمپکس کھیل پہلے مرحلے میں ہی طے شدہ ہدف سے ہٹ گئے ہیں۔

اتسونومیا نے 22 اگست تک ٹوکیو میں ہنگامی حالات کے نفاذ کے فیصلے کی طرف توجہ مبذول کرواتے ہوئے کہا ہے کہ ان شرائط میں کسی بین الاقوامی سرگرمی کا اطلاق غیر منطقی ہو گا۔

انہوں نے کہا ہے کہ اولمپکس کے دوران اگر وباء کے پھیلاو میں اضافہ ہونا شروع ہو گیا تو صحت کے ادارے اپنی صلاحیت کے آخری نقطے تک کام کرنے پر مجبور ہو جائیں گے اور وہ زندگیاں بھی نہیں بچائی جا سکیں گی جو عام حالات میں بچ سکتی ہیں



متعللقہ خبریں