عالمی جمانسٹکس میں ترک کھلاڑیوں کی کامیابی،صدر کا تہنیتی پیغام
صدر رجب طیب ایردوان نے گزشتہ روز یورپی اور عالمی چیمپیئن شپس میں تمغے حاصل کرنے والے جمناسٹکس سے متعلق سوشل میڈیا پر تہنیتی پیغام دیا ہے
1651106
صدر رجب طیب ایردوان نے گزشتہ روز یورپی اور عالمی چیمپیئن شپس میں تمغے حاصل کرنے والے جمناسٹکس سے متعلق سوشل میڈیا پر تہنیتی پیغام دیا ہے۔
صدر نے ٹویٹ میں کہا ہے کہ گزشتہ روز میں نے صدارتی محل میں عالمی جمناسٹکس میں ترکی کی نمائندگی کرنے والے کھلاڑیوں کو مدعو کیا تھا۔ان بچوں کی کامیابی دیکھ کر ہمیں غرور محسوس ہوا ،امید ہے کہ یہ اپنی کامیابیوں کا سفر یونہی جاری رکھیں گے۔