عالمی اسکینگ فیڈریشن کے مقابلے،ترک اسکیئر نے کانسی کا تمغہ حاصل کیا
ترک اسکینگ فیڈریشن کے مطابق، بلغاریہ کے بانسکو اسکینگ پارک میں منعقدہ کپ کے دوسرے روز خواتین کے مقابلوں میں ترک اسکئیر صلہ قارا نے کانسی کا تمغہ حاصل کیا
1581114

ترکی کی قومی اسکئیر صلہ قارا نے بلغاریہ میں منعقدہ عالمی اسکینگ فیڈریشن کپ میں کانسی کا تمغہ حاصل کیا ہے۔
ترک اسکینگ فیڈریشن کے مطابق، بلغاریہ کے بانسکو اسکینگ پارک میں منعقدہ کپ کے دوسرے روز خواتین کے مقابلوں میں ترک اسکئیر صلہ قارا نے کانسی کا تمغہ حاصل کیا ۔
اسی مقابلے میں حصہ لینے والی ایک دیگر ترک اسکیئر چاتھی پوزیشن پر آئیں۔
دوسری جانب مردوں کے مقابلے میں ترک کھلاڑی دیرین برکن نےچھٹی اور کرک ہائمانہ نے گیا رہویں پوزیشن حاصل کی ۔