ڈاکار ریلی: فرانسیسی موٹر سائیکل سوار حادثے میں ہلاک

سعودی عرب میں منعقدہ ڈاکار ریلی میں شریک فرانسیسی موٹر سائیکل سوار بیار شربان مقابلے کے دوران حادثے کا شکار ہوکر ہلاک ہوگیا۔

1566426
ڈاکار ریلی: فرانسیسی موٹر سائیکل سوار حادثے میں ہلاک

سعودی عرب میں منعقدہ ڈاکار ریلی میں شریک فرانسیسی موٹر سائیکل سوار بیار شربان مقابلے کے دوران حادثے کا شکار ہوکر ہلاک ہوگیا۔

ڈاکار ریلی 2021 کی انتظامیہ نے فرانسیسی موٹر سائیکل سوار کی موت کی اطلاع گزشتہ روز عام کی تھی۔

انتظامیہ نے بتایا کہ موٹر سائیکل سوار 10 جنوری کو مقابلے میں شریک تھا کہ حادثے کا شکار ہوگیا۔

52 سالہ موٹر سائیکل سوار حادثے کے باعث کومہ میں چلا گیا تھا، جس کے بعد شدید زخمی موٹر سائیکل سوار کو ہوائی ایمبولینس کے ذریعے جدہ سے فرانس منتقل کیا گیا تاہم وہ دوران سفر ہی زندگی کی بازی ہار گیا۔



متعللقہ خبریں