ہم کھیل اور زندگی کے تمام شعبوں میں نسلیت پرستی اور امتیازیت کے خلاف ہیں: ایردوان
مجھے یقین ہے کہ UEFA کی طرف سے اس بارے میں ضروری اقدامات کئے جائیں گے: صدر رجب طیب ایردوان
ترکی کے صدر رجب طیب ایردوان نے فٹبال میچ کے دوران "نسلیت پرستانہ " الفاظ کے استعمال پر ردعمل کا اظہار کیا ہے۔
UEFA چمپئینز لیگ کے ایچ گروپ کے چھٹے ہفتے میں ترکی کے میڈی پول باشاک شہر فٹبال کلب نے پیرس سینٹ جرمین کلب کے ساتھ میچ کھیلا۔ میچ میں چوتھے ایمپائر کی طرف سے باشاک شہر کلب کے نائب ٹرینر 'پئیر ویبو' کے لئے نسلیت پرستانہ الفاظ کے استعمال پر صدر رجب طیب ایردوان نے ردعمل کا اظہار کیا ہے۔
سوشل میڈیا پیج سے جاری کئے گئے بیان میں صدر ایردوان نے کہا ہے کہ " میں، ترکی کے نمائندہ باشاک شہر کلب کی تکنیکی ٹیم سے پئیر ویبو کے لئے ادا کئے جانے والے نسلیت پرستانہ الفاظ کی شدت سے مذمت کرتا ہوں"۔
انہوں نے کہا ہے کہ " مجھے یقین ہے کہ UEFA کی طرف سے اس بارے میں ضروری اقدامات کئے جائیں گے۔ہم کھیل اور زندگی کے تمام شعبوں میں نسلیت پرستی اور امتیازیت کے خلاف ہیں"۔
واضح رہے کہ میچ کے 17 ویں منٹ میں ویبو نے ایک پوزیشن پر ایمپائر سے اعتراض کیا جس کے نتیجے میں انہیں چوتھے ایمپائر کے نسلیت پرستانہ طرزِ تخاطب کا سامنا کرنا پڑا تھا۔