"میراڈونا"فٹبال کی دنیا کا ایک اور نامور ستارہ ڈوب گیا

ارجنٹائن سے تعلق رکھنے والے عالمی شہرت یافتہ فٹ بال کھلاڑی ڈیگو میراڈونا 60 سالکی عمر میں حرکت قلب بند ہو جانے کے سبب انتقال کر گئے

1534600
"میراڈونا"فٹبال کی دنیا کا ایک اور نامور ستارہ ڈوب گیا

ارجنٹائن سے تعلق رکھنے والے عالمی شہرت یافتہ فٹ بال کھلاڑی ڈیگو میراڈونا 60 سالکی عمر میں حرکت قلب بند ہو جانے کے سبب انتقال کر گئے۔

گزشتہ کچھ عرصے سے انہیں صحت کے متعدد مسائل کا سامنا تھا۔ چند ہفتے قبل ان کے دماغ کی سرجری بھی ہوئی تھی۔

میراڈونا کو دنیا کے بہترین فٹ بال کھلاڑیوں میں سے ایک مانا جاتا ہے۔

انہوں نے 1986ء ورلڈ کپ کے فائنل میں جرمنی کے خلاف اپنی ٹیم کی قیادت کی تھی۔

اپنے قومی ہیرو کی موت پر ارجنٹائن حکومت نے تین روزہ سوگ کا اعلان کیا ہے۔

ان کی موت کی خبر پر ابتدائی رد عمل کا اظہار کرتے ہوئے برازیل کے فٹ بال اسٹار پلیئر پیلے کا کہنا تھا کہ وہ اب ایک روز ’’جنت میں میراڈونا کے ساتھ فٹ بال کھیلنے کی امید کرتے ہیں۔



متعللقہ خبریں