"15 جولائی یومِ فتح و ملّی اتحاد ڈرائیو" استنبول سے شروع ہو گئی

ترکی موٹر سائیکل فیڈریشن کے زیرِ اہتمام "15 جولائی یومِ فتح و ملّی اتحاد ڈرائیو" استنبول سے شروع ہو گئی

1455391
"15 جولائی یومِ فتح و ملّی اتحاد ڈرائیو" استنبول سے شروع ہو گئی

ترکی موٹر سائیکل فیڈریشن کے زیرِ اہتمام "15 جولائی یومِ فتح و ملّی اتحاد ڈرائیو" استنبول سے شروع ہو گئی ہے۔

موٹر سائیکل کے شیدائی 15 جولائی شہداء پُل پر جمع ہوئے اور یہاں سے کانوائے کی شکل میں انقرہ کے لئے روانہ ہو گئے۔

"پندرہ جولائی یومِ جمہوریت و ملّی اتحاد ڈرائیو" مقامی وقت کے مطابق صبح 6 بجے شروع ہوئی۔ موٹر سائیکل سوار کھوجا ایلی، دُزجے اور بولو سے ہوتے ہوئے انقرہ پہنچیں گے جہاں وہ اسپیشل فورسز کمانڈ آفس کے سامنے متوقع یادگاری تقریب میں شرکت کریں گے۔

انقرہ کی تقریب کے بعد موٹر سائیکلوں کا قافلہ ضلع نیدے کی تحصیل بور کا رُخ کرے گا جہاں وہ شہید عمر خالص دیمیر کی قبر پر حاضری دے گا۔



متعللقہ خبریں