ممتاز کھلاڑی شاہد خان آفریدی بھی کورونا کے شکار

آفریدی نے اپنے مداحوں سے دعاؤں کی درخواست کی ہے

1435266
ممتاز کھلاڑی شاہد خان آفریدی بھی کورونا کے شکار

پاکستانی قومی  کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان اور عالمی ممتاز کھلاڑی  شاہد خان آفریدی بھی کورونا وائرس کا شکار ہوگئے۔

بوم بوم شاہد خان آفریدی نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر لکھا ہے کہ  کہ ان کی دو دن سے طبیعت خراب تھی اور جسم میں  خاصا درد ہو رہا تھا۔

انہوں نے کورونا کا ٹیسٹ کرایا اوربد قسمتی سے وہ مثبت آیا ہے۔

آفریدی نے اپنے مداحوں سے دعاؤں کا تقاضا کیا ہے۔

 



متعللقہ خبریں