ورلڈ کی بورڈ چمپین شپ میں ترکی نے 8 میڈل جیت لیے

مادری زبان کے  صفر ۔12 سال کی کیٹیگری میں ترک علاقے صاندقلی جمہوریت مڈل اسکول کے طالب علم نسان  مایا نے فی منٹ 109 الفاظ ٹائپ کرتے ہوئے عالمی ریکارڈ قائم کیا

1428141
ورلڈ کی بورڈ چمپین شپ میں ترکی نے 8 میڈل جیت لیے

ترک قومی کی بورڈ ٹیم نے ورلڈ  انٹرنیٹ کی بورڈ چمپین شپ میں  تین عالمی چمپین سمیت 8 میڈل جیت لیے۔

انٹر سٹینو انٹرنیشنل انفارمیشن  پراسس اینڈ کیمیونیکشن فیڈریشن  کی جناب سے جاری کردہ اعلامیہ  کے مطابق   اس چمپین شپ کے فائنلز    کا اہتمام 1 ہزار 490 افراد کی شراکت سے 14 اپریل تا یکم جون منعقد ہوئے۔

یہ مقابلے مادری زبان  اور کثیر زبانی  کے طور پر دو حصوں میں اور 4 عمر کیٹیگری کی شکل میں منعقد کیے گئے۔

مجموعی 8 مقابلوں میں بہترین تین۔تین شرکا کو 24 میڈل عطا کیے گئے۔

ترک قومی ٹیم نے ایک عالمی ریکارڈ سمیت تین چمپین شپ، 2 دوسری پوزیشنز اور 3 تیسری پوزیشن سمیت مجموعی طور پر 8 میڈلز کی حقدار ٹہری ہے۔

مقابلوں میں چیکیا نے 8، جاپان نے 2، اٹلی نے 2 ، امریکہ نے 2 اور روس نے ایک میڈل لیا ہے۔

مادری زبان کے  صفر ۔12 سال کی کیٹیگری میں ترک علاقے صاندقلی جمہوریت مڈل اسکول کے طالب علم نسان  مایا نے فی منٹ 109 الفاظ ٹائپ کرتے ہوئے عالمی ریکارڈ قائم کیا۔  اس نے کثیر لسانی مقابلے میں 15 زبانوں میں 47 ہزار 366 کریکٹر لکھتے ہوئے بھی عالمی چمپین کا اعزاز حاصل کیا ہے۔

 



متعللقہ خبریں