سالانہ آمدنی میں راجر فیڈرد نے کرسٹانو رونالڈو کو بھی پیچھے چھوڑ دیا

راجرفیڈرر کی سالانہ آمدن  106.3 ملین ڈالرز  تک جا پہنچی

1426281
سالانہ آمدنی میں راجر فیڈرد نے کرسٹانو رونالڈو کو بھی پیچھے چھوڑ دیا

معروف جریدے فوربز کی  رواں سال کی سالانہ رپورٹ کے مطابق  ٹینس اسٹار راجر فیڈرر کی آمدن فٹبالر کرسٹیانو رونالڈو  اور لائنل میسی سے بھی بڑھ گئی۔

 یہ پہلی بار ہوا کہ کسی ٹینس کھلاڑی نےاس فہرست میں پہلی پوزیشن پائی ہے۔ راجرفیڈرر کی آمدن  106.3 ملین ڈالرز  تک جا پہنچی ہے۔

کرسٹیانورونالڈو 105 ملین ڈالرز کے ساتھ دوسرے اور لائنل میسی 104 ملین ڈالرز کے ساتھ تیسرے نمبر پر ہیں۔ برازیلین فٹبالر نیمار 95.5 ملین ڈالرز کمانے میں کامیاب رہے۔ پانچ ویں نمبرپر باسکٹ بال کے کھلاڑی لی بورن جیمز ہیں، جن کی آمدن 88.2ملین ڈالرز شمار کی گئی ہے۔ چھٹی پوزیشن پر  باسکٹ بال پلیئر سٹیفن کیری کے پاس ہے، انہوں  نے 74.4 ملین ڈالرز اپنے اکاونٹ میں منتقل کیے ہیں۔

 



متعللقہ خبریں