ترکی میں فٹ بال لیگ 12 جون سے بحال ہورہی ہے

ترکی ماہ اگست میں چمپینز لیگ کے فائنل میچ کی میزبانی بھی کرے گا

1412112
ترکی میں فٹ بال لیگ 12 جون سے بحال ہورہی ہے

کورونا وبا  کی بنا پر وقفہ دیے جانے والے ترک  فٹ بال لیگوں  کے  میچوں کاسلسلہ 12 جون سے بحال ہو رہا ہے۔

ترکی  فٹ بال فیڈریشن کے صدر نہات اوزدیمر  نے بورڈ آف ڈائریکٹرز کے اجلاس کے بعد  بیان دیتے ہوئے کہا ہے کہ ’’ہم حکومت کے تعاون سے فٹ بال سیزن کو پایہ تکمیل تک پہنچانا چاہتے ہیں، ماہ اگست میں چمپینز لیگ کے فائنل میچ کی میزبانی بھی کریں گے۔‘‘

انہوں نے بتایا کہ ابتک ہم نے ایک ہفتے کے میچ بلا تماشائیوں کے  کرائے تھے اب کے بعد بھی اسی پر عمل درآمد ہو گا۔

اوزدیمر کا مزید کہنا تھا کہ  ہم اس سیز کو 26 جولائی تک مکمل کرنے کا ہدف رکھتے ہیں۔

 



متعللقہ خبریں