یو ای ایف اے ، تمام تر ممالک لیگ میچوں کو مکمل کریں

یو ای ایف اے نے 55 ممالک کی فیڈریشن کے ساتھ ویڈیو کانفرس کے ذریعے  ایک اجلاس منعقد کیا

1403293
یو ای ایف اے ، تمام تر ممالک لیگ میچوں کو مکمل کریں

کورونا وبا کے باعث پوری  دنیا میں فٹ  بال  کھیل کی سرگرمیاں جمود کا شکار ہو چکی ہیں۔

عالمی وبا کی مرکزی حیثیت کے حامل یورپ میں  فت بال لیگز کو موخر کر دیا گیا ہے۔

 اس صورتحال پر یو ای ایف اے نے 55 ممالک کی فیڈریشن کے ساتھ ویڈیو کانفرس کے ذریعے  ایک اجلاس منعقد کیا۔

جس دوران  کلبو ں اور قومی ٹیموں کی سطح پر میچوں کے مختلف شیڈول کی تجویزیں پیش کی گئیں۔

یورپی فٹ بال کے باس نے ملکی فیڈریشنز کو مقامی لیگ اور کپ میچوں کو کھیلتے ہوئے  ان کو اپنے انجام تک پہنچانے کی تجویز پیش کی ہے۔

یو ای ایف اے اجرا کمیٹی بروز جمعرات  اجلاس کے بعد اس حوالے سے کسی حتمی نتیجے تک پہنچےگی۔

 


 



متعللقہ خبریں