سال 2020 ٹوکیو اولمپکس 2021 تک ملتوی، اضافی مالیت کا بوجھ کون اٹھائے گا

مالیت کا بوجھ اٹھانا IOC اور جاپان حکومت کا فرض ہے لہٰذا دونوں فریق مل کر اس موضوع پر غور کریں گے: یوشی ہیدے سوگا

1402322
سال 2020 ٹوکیو اولمپکس 2021 تک ملتوی، اضافی مالیت کا بوجھ کون اٹھائے گا

ٹوکیو میں متوقع 2020 اولمپکس اور پیرا ولمپکس کو کورونا وائرس کی وجہ سے 2021 تک ملتوی کر دیا گیا ہے۔

موضوع سے متعلق اہم سوال یہ ہے کہ اس التوا کی اضافی مالیت کیا ہو گئی اور مالی بوجھ کی تقسیم کیسے کی جائے گی۔

بین الاقوامی اولمپکس کمیٹی IOC ، جاپانی حکام اور منتظمین نے گذشتہ دنوں جاری کردہ اعلان میں کہا تھا کہ مذکورہ مسائل پر قابو پانے کے لئے مل کر کام کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

بعد ازاں جاپان کی کویوڈو خبر رساں ایجنسی نے کہا تھا کہ وزیر اعظم شینزو آبے نے مصارف کا بوجھ اٹھانے کی یقین دہانی کروائی ہے اور اس بارے میں 3 بلین ڈالر مختص کئے گئے ہیں۔

تاہم جاپان کے کابینہ سیکرٹری یوشی ہیدے سوگا نے کویوڈو خبر رساں ایجنسی کے اس خبر کی تردید کی ہے۔

اخباری نمائندوں کے لئے انٹرویو میں سوگا نے کہا ہے کہ "اضافی مالیت پر سمجھوتہ طے پانے سے متعلق خبر درست نہیں ہے۔ جاپان نے ایسی کوئی یقین دہانی نہیں کروائی"۔

سوگا نے کہا ہے کہ "16 اپریل کو منعقدہ اجلاس میں IOCاور جاپان حکومت نے موضوع سے متعلق مذاکرات کئے اور مل کر کام کرنے کا فیصلہ کیا ہے"۔

انہوں نے کہا ہے کہ مالیت کا بوجھ اٹھانا ان دو اداروں کا فرض ہے لہٰذا دونوں فریق مل کر اس موضوع پر غور کریں گے"۔

واضح رہے کہ اولمپکس کے التوا سے 2 بلین 700 ملین کی اضافی مالیت متوقع ہے۔



متعللقہ خبریں