لورینزو سانز کورونا وائرس کی وجہ سے وفات پا گئے
رئیل میڈرڈ کے سابق سربراہ لورینزو سانز کورونا وائرس کی وجہ سے وفات پا گئے
1382809
رئیل میڈرڈ کے سابق سربراہ لورینزو سانز کورونا وائرس کی وجہ سے وفات پا گئے ہیں۔
ہسپانوی ذرائع ابلاغ کے مطابق لورینزو رواں ہفتے میں کورونا وائرس کا شکار ہوئے۔
76 سالہ لورینزو ہسپتال میں انتہائی نگہداشت یونٹ میں داخل تھے جہاں وہ زندگی کی بازی ہار گئے ہیں۔
انہوں نے 1995۔2000 کے سالوں میں رئیل میڈرڈ کی سربراہی کی۔
انہیں گردوں اور ذیابیطس کے امراض بھی لاحق تھے۔