یورپی صدارتی ٹائی کوانڈو کپ میں 37 تمغے ترکی کے نام

37 تمغے  جیتنے والا ترکی  ان مقابلوں میں روس کے بعد دوسرے نمبر رہا

1364393
یورپی صدارتی ٹائی کوانڈو کپ میں 37 تمغے ترکی کے نام

ترک قومی ٹائی کوانڈو  ٹیم نے  یورپی صدارتی کپ میں 37 میڈل اپنے نام کیے ہیں۔

ترکی ٹائی کوانڈو فیڈریشن  کی جانب سے  جاری کردہ اعلامیہ کے مطابق  یورپی ٹائی کوانڈو یونین  کے زیر ِ اہتمام  سویڈش شہر ہیلنسگ بورگ میں منعقدہ مقابلوں  کے آخری روز نوجوانوں کی کیٹیگیری میں  میچ کھیلے گئے۔

ہلالی پرچم  والے   کھلاڑیوں نے  اس دن 8 طلائی،  6 نقرئی اور 5 کانسی کے تمغوں سمیت مجموعی طور پر 19 میڈل جیتے۔

چار روز تک جاری رہنے والے مقابلوں میں 16 طلائی، 14 نقرئی اور 7 کانسی کے تمغوں سمیت مجموعی طور  پر 37 تمغے  جیتنے والا ترکی  ان مقابلوں میں روس کے بعد دوسرے نمبر رہا ہے۔

 

 



متعللقہ خبریں