یورپی ریسلنگ چمپین شپ میں ترک کھلاڑی نے میدان مار لیا

اطالوی دارالحکومت روم میں منعقدہ یورپی  ریسلنگ  چمپین شپ کے ساتویں اور آخری روز فری سٹائل ریسلنگ مقابلوں کے فائنلز  کھیلے گئے

1360615
یورپی ریسلنگ چمپین شپ میں ترک کھلاڑی نے میدان مار لیا

قومی  ریسلر سلیمان قارا دینز نے یورپین ریسلنگ  چمپین شپ میں  فری سٹائل  92 کلو گرام کیٹیگری  کے فائنل میچ میں  سوئس  خریف  سامیول شرر کو تین ۔ صفر کے اسکور سے شکست دیتے ہوئے طلائی تمغہ جیت لیا۔

اطالوی دارالحکومت روم میں منعقدہ یورپی  ریسلنگ  چمپین شپ کے ساتویں اور آخری روز فری سٹائل ریسلنگ مقابلوں کے فائنلز  کھیلے گئے۔

اس سلسلے میں 92 کلو گرام کیٹیگری میں  ترک ریسلر سلیمان قارا دینز    سوئس  ریسلرسامیول کے مد مقابل آئے، میچ کے آغاز سے پلہ بھاری ہونے والے ترک پہلوان نے اپنے خریف کو باآسانی تین۔ صفر کے اسکور سے مات دے دی۔

ترکی سال 2020 کی یورپین ریسلنگ چمپین  شپ میں  ترکی کے حصے میں  محض ایک طلائی تمغہ  آیا ہے۔

 

 



متعللقہ خبریں