کوبے برائنٹ کی وفات پر مجھے دلی افسوس ہے: صدر ایردوان
میں ترکی کے صدر اور ایک باسکٹ بال کے پرستار کی حیثیت سے ان کے کنبے اور مداحوں سے دِلی افسوس کرتا ہوں: صدر رجب طیب ایردوان
1348433

ترکی کے صدر رجب طیب ایردوان نے امریکی باسکٹ بال اسٹار کوبے برائنٹ کی وفات پر ان کے کنبے اور مداحوں سے اظہارِ تعزیت کیا ہے۔
صدر ایردوان نے ٹویٹر پیج سے جاری کردہ پیغام میں کہا ہے کہ " کل باسکٹ بال کے افسانوی کھلاڑی کوبے برائنٹ کی وفات پر مجھے دلی افسوس ہوا ہے۔ کوبے برائنٹ نے دنیا بھر میں لوگوں کو باسکٹ بال سے متعارف کروایا اور بے شمار کھلاڑیوں کے لئے ذریعہ الہام بنے۔ میں ترکی کے صدر اور ایک باسکٹ بال کے پرستار کی حیثیت سے ان کے کنبے اور مداحوں سے دِلی افسوس کرتا ہوں"۔
واضح رہے کہ امریکہ کی باسکٹ بال لیگ NBA کے افسانوی کھلاڑی 41 سالہ کوبے برائنٹ اتوار کے دن کیلیفورنیا کے شہر کالاباساس میں مقامی وقت کے مطابق صبح 10 بجے کے قریب ہیلی کاپٹر حادثے میں وفات پا گئے تھے۔