پاکستان سپرلیگ: ترک سفیر پشاور زلمی کے مداح نکلے

ترکی کے پاکستان میں سفیر احسان مصطفیٰ یرداکل نے پشاور زلمی کی قمیض کے ساتھ تصاویر کھنچوا کر کرکٹ سے اپنی گہری دلچسپی اور پشاور زلمی سے لگاؤ کا اظہار کیا

پاکستان سپرلیگ: ترک سفیر پشاور زلمی کے مداح نکلے

پاکستان سپر لیگ کے پانچویں سیزن سے قبل جہاں پاکستان میں کرکٹ شائقین پرجوش و جذبے پاکستان میں  اس  کے انعقاد کا انتظار کررہے ہیں وہیں غیر ملکی سفیر بھی  ان  میں اپنی دلچسپی کا اظہار کررہے ہیں۔

انہی میں سے برادر  ملک ترکی کے پاکستان میں سفیر  احسان مصطفیٰ یرداکل بھی ہیں جو پاکستان سپر لیگ کی مقبول ترین فرنچائز پشاور زلمی کے  مداح  ہیں۔

معزز سفیر نے پشاور زلمی کی قمیض کی تصاویر کھنچوا کر کرکٹ سے اپنی گہری دلچسپی اور پشاور زلمی سے لگاؤ کا اظہار کیا۔

مصطفیٰ یرداکل نے کہا کہ پشاور زلمی کے چیئرمین جاوید آفریدی کی ترک صدر رجب  طیب ایردوان سے ملاقات اور پشاور زلمی کی شرٹ زیب تن کر کے کھنچوائی گئی تصویر ترکی میں بہت مقبول ہوئی اور اس سے پی ایس ایل فرنچائز کو بھی ترکی میں شہرت ملی۔

اس سے قبل ترکی کے دو کرکٹرز کی پشاور زلمی اسکواڈ کے ساتھ موجودگی اور ٹریننگ نے بھی برادر  ملک میں کرکٹ کو فروغ دیا۔

مصطفیٰ یرداکل نے کہا کہ پاکستان میں  عالمی  کرکٹ کی بحالی میں پشاور زلمی کا کردار شاندار ہے۔



متعللقہ خبریں