ترک والی بال ٹیم برائے خواتین کا استنبول میں شاندار خیر مقدم

استنبول ہوائی اڈے پر والی بال کے شوقین تماشائیوں کی ایک کثیر تعداد نے   پھولوں اور بینڈ باجے کی ہمراہی میں قومی ٹیم کا خیر مقدم کیا

ترک والی بال ٹیم برائے خواتین کا استنبول میں شاندار خیر مقدم

سن  2020 ٹوکیو اولمپکس  گیمز   کے خطہ یورپ  کے فائنل میچ میں جرمنی کو تین ۔ صفر کےاسکور سے شکست دیتے ہوئے اولمپکس  کیے لیے کوالیفائی کرنے والی ترک قومی والی بال ٹیم برائے خواتین کا استنبول واپسی پر بڑے جوش و خروش سے استقبال کیا گیا۔

استنبول ہوائی اڈے پر والی بال کے شوقین تماشائیوں کی ایک کثیر تعداد نے   پھولوں اور بینڈ باجے کی ہمراہی میں قومی ٹیم کا خیر مقدم کیا، چاند ستارے والی ٹیم کافی  دیر تک ہوائی اڈے پر اپنے پرستاروں   کے ہمراہ  کھڑی رہی۔

ترکی والی بال فیڈریشن کے سربراہ مہمت عاکف استون داع کا کہنا ہے کہ "ہمارا ہدف اولمپکس میں شمولیت تھا، اس ہدف  کو پانے  والی  بہادر ترک کھلاڑیوں کو دلی مبارکباد پیش کرتا ہوں، یہ ایک آسان کام نہیں تھا، ٹیم کے ہر ممبر نے اس ہدف کے حصول کے لیے ہر ممکنہ کوششیں صرف کی ہیں۔  میں ہالینڈ میں ترک ٹیم  کو تنہا نہ چھوڑنے والے  ترک تماشائیوں کا بھی شکریہ ادا کرتا ہوں۔ "

 



متعللقہ خبریں