ڈیکار ریلی میں شامل پرتگالی موٹر سائیکلسٹ ہلاک

پرتگال کے موٹر سائیکلسٹ پاولو گونچالویس  سعودی عرب میں منعقدہ 2020 ڈیکار ریلی کے 7 ویں مرحلے میں پیش آنے والے حادثے کے نتیجے میں ہلاک ہو گئے

ڈیکار ریلی میں شامل پرتگالی موٹر سائیکلسٹ ہلاک

پرتگال کے موٹر سائیکلسٹ پاولو گونچالویس  سعودی عرب میں منعقدہ 2020 ڈیکار ریلی کے 7 ویں مرحلے میں پیش آنے والے حادثے کے نتیجے میں ہلاک ہو گئے ہیں۔

آرگنائزیشن کی انٹرنیٹ سائٹ سے جاری کئے گئے بیان کے مطابق 40 سالہ ایتھلیٹ دارالحکومت ریاض اور وادی الدواسیر  کے درمیان ڈیکار ریلی کے 7 ویں مرحلے  کے 276 کلو میٹر فاصلے پر حادثے کا شکار ہو گئے۔

ریلی حکام جب ان تک پہنچے تو وہ بیہوش پڑے تھے اور ان کی حرکت قلب بند ہو چکی تھی۔

انہیں ہیلی کاپٹر ایمبولینس کے ذریعے لیلیٰ ہسپتال  پہنچایا گیا جہاں ڈاکٹروں نے ان کی وفات کی تصدیق کر دی۔

واضح رہے کہ پاولو گونچالویس   عمومی درجہ بندی میں 46 ویں نمبر کی ٹیم ہیرو  کے پائلٹ تھے۔  انہوں نے 13 دفعہ ڈیکار ریلی میں شرکت کی اور ان کا سب سے اچھا درجہ سال 2015 میں عمومی درجہ بندی میں دوسرا نمبر تھا۔



متعللقہ خبریں