انطالیہ: عالمی اسنوکر چیمپیئن شپ پاکستانی نے جیت لی

دو روز قبل ترکی کے شہر انطالیہ میں ہونے والی عالمی اسنوکر چیمپئن شپ میں پاکستان کے محمد آصف نے فلپائن کے جیفری روڈا کو 5-8 سے شکست دے کر چیمپئن شپ اپنے نام کی تھی

انطالیہ: عالمی اسنوکر چیمپیئن شپ پاکستانی نے جیت لی

عالمی اسنوکر چیمپئن محمد آصف نے کہا کہ جیت میرے اکیلے کی نہیں پورے ملک کی ہے اور اتنی بڑی کامیابی سے ہمکنار کرنے پر اللہ تعالیٰ کا شکرگزار ہوں۔

خبر  کے مطابق، پاکستان کے محمد آصف ترکی میں ورلڈ اسنوکرچیمپئن شپ جیتنے کے بعد وطن پہنچ گئے جہاں انہوں نے اخباری نمائندوں  سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ عوام سے تو محبت ملی پرحکومتی حوصلہ افزائی نہیں ملتی لہذا  حکومت سے مطالبہ ہے  کہ وہ  ہمیں اعانت دے۔

یاد رہے کہ دو روز قبل ترکی کے شہر انطالیہ میں ہونے والی عالمی اسنوکر چیمپئن شپ میں پاکستان کے محمد آصف نے فلپائن کے جیفری روڈا کو 5-8 سے شکست دے کر چیمپئن شپ اپنے نام کی تھی۔

اس سے قبل پاکستان کے محمد آصف نے 2012ء میں بھی آئی بی ایس ایف ورلڈ اسنوکر چیمپئن شپ کا ٹائٹل اپنے نام کیا تھا جبکہ 2014 میں محمد سجاد نے فائنل کے لیے کوالیفائی کیا تھا لیکن وہ  اعزاز  نہیں جیت سکے تھے۔

 



متعللقہ خبریں