ترکی کی خواتین والی بال ٹیم فائنل میں پہنچ گئی

2019 خواتین یورپی والی بال چیمپئن شپ  کے سیمی فائنل میں ترکی کی ٹیم پولینڈ کو ایک کے مقابلے میں 3 سیٹوں سے شکست دے کر اپنی تاریخ میں دوسری دفعہ فائنل میں پہنچ گئی

1265488
ترکی کی خواتین والی بال ٹیم فائنل میں پہنچ گئی

2019 خواتین یورپی والی بال چیمپئن شپ  کے سیمی فائنل میں ترکی کی ٹیم پولینڈ کو ایک کے مقابلے میں 3 سیٹوں سے شکست دے کر اپنی تاریخ میں دوسری دفعہ فائنل میں پہنچ گئی ہے۔

ترکی کی قومی خواتین والی بال ٹیم نے انقرہ کے اسپورٹس کمپلیکس میں پولینڈ کی ٹیم کے مقابل سیمی فائنل میچ کھیلا۔

میچ کو ترکی کی ٹیم نے 25۔17، 25۔16، 14۔25 اور 25۔18  کے ساتھ ایک کے مقابلے میں 3 سیٹوں سے جیت لیا ہے۔

اس کامیابی سے ٹیم 16 سال کے بعد دوسری دفعہ فائنل میں پہنچ گئی ہے۔

ٹیم اپنا فائنل میچ سربیا کے ساتھ آج شام 7 بجکر 30 منٹ پر انقرہ اسپورٹس کمپلیکس میں کھیلے گی۔



متعللقہ خبریں