ترکی کی یورپی باسکٹ بال چمپین شپ میں دوسری پوزیشن

وولوس شہر کی میزبانی میں  ہونے والے فائنل میچ میں ترکی اور اسپین مدِ مقابل آئے

1247841
ترکی کی یورپی باسکٹ بال چمپین شپ میں دوسری پوزیشن

یونان میں  منعقدہ انڈر 18 یورپی باسکٹ بال چمپین شپ میں اسپین  سے 57۔ 53 کے اسکور سے شکست کھانے والا ترکی دوسرے نمبر پر رہا  ہے۔

وولوس شہر کی میزبانی میں  ہونے والے فائنل میچ میں ترکی اور اسپین مدِ مقابل آئے۔

نیا ایونیہ سپورٹس سنٹر  میں کھیلے گئے  اس میچ کے پہلے کوارٹر میں 16۔13 کے اسکور سے برتری قائم کرنے والی ترک قومی ٹیم  نے پہلے ہاف  تک اپنی برتری قائم رکھی۔

تاہم دوسرے ہاف میں ہسپانوی ٹیم نے میچ کا پانسہ بدلتے ہوئے  فتح اپنے نام کر لی۔

 

 



متعللقہ خبریں