ترکی کو آئس لینڈ کے ہاتھوں شکست

ترکی 9 پوائنٹس کے ساتھ ایچ گروپ میں دوسرے نمبر جبکہ آئس لینڈ تیسرے نمبر پر آگیا ہے

2019_06_euro2020_1.jpg
thumbs_b_c_d3ccef0d2b5e319697ba0f9e713a8aa9.jpg

یورپین فٹ بال چمپین شپ کے کوالیفائنگ  میچوں کے سلسلے میں ترکی  ، آئس لینڈ سے ایک کے مقابلے میں دو گولوں سے شکست کھا گیا۔

آئس لینڈ کے ہوم گراؤنڈ میں کھیلے جانے والے میچ  میں میزبان ٹیم نے ابتدائی  لمحات میں قلیل مدت میں دو گول  کرتے ہوئے 2۔صفر کی برتری حاصل کر لی۔

ترک ٹیم نے جن کا جواب 40 ویں منٹ میں گول کرتے ہوئے دیا۔

میچ کے دوسرے ہاف میں ترک ٹیم کا پلہ بھاری ہونے کے باوجود یہ گول کرنے میں ناکام  رہی اس طرح یہ میچ  2۔ایک کے اسکور سے نکتہ پذیر ہوا۔

اس نتیجے کے بعد ترکی 9 پوائنٹس کے ساتھ ایچ گروپ میں دوسرے نمبر جبکہ آئس لینڈ تیسرے نمبر پر آگیا ہے۔

 

 



متعللقہ خبریں