اس روّیے کا جواب ترکی کی قومی ٹیم انہیں گراونڈ میں دے گی: ابراہیم قالن

یاد  رہے کہ  قومی ٹیم 2020  عالمی کپ    کے کوالیفائنگ مقابلوں     کے سلسلے کا چوتھا میچ کھیلنے کےلیے  آئس لینڈ   پہنچ گئی ہے جہاں  اسے  اپنے خیر مقدم میں  ناروا سلوک کا سامنا کرنا پڑا ۔

اس روّیے کا جواب ترکی کی قومی ٹیم انہیں گراونڈ میں دے گی: ابراہیم قالن

  وزیر خارجہ  مولود چاوش اولو  نے  کہا ہے کہ  ترکی کی قومی فٹ  بال ٹیم  کو  آئس لینڈ کے ہوائی اڈے پر بلا وجہ  انتظار کروانا ۱قابل اعتراض  عمل ہے۔

یاد  رہے کہ  قومی ٹیم 2020  عالمی کپ    کے کوالیفائنگ مقابلوں     کے سلسلے کا چوتھا میچ کھیلنے کےلیے  آئس لینڈ   پہنچ گئی ہے جہاں  اسے  اپنے خیر مقدم میں  ناروا سلوک کا سامنا کرنا پڑا ۔

 معلوم ہوا ہے کہ  مقامی کسٹم حکام نے ٹیم کے سامان کی بارہا تلاشی لی  اور دو گھنٹے تک ہوائی اڈے پر روکے رکھا ۔

 وزیر خارجہ مولود چاوش او لو نے  اس بارے میں ٹویٹر پر اپنے پیغام میں  اس واقعے کی مذمت  کرتےہوئے ضروری تدبیر اختیار کرنےکا عندیہ دیا ہے۔

ترکی کے صدارتی ترجمان ابراہیم قالن نے کہا ہے کہ آئس لینڈ میں ترکی کی قومی فٹبال ٹیم کے ساتھ توہین آمیز روّیہ ناقابل قبول ہے۔ اس کے جواب میں ضروری کاروائی کی جائے گی اور اس سے متعلقہ اقدامات کا آغاز کروا دیا گیا ہے۔

ابراہیم قالن نے، قومی فٹبال ٹیم  کو آئس لینڈ  میں ائیر پورٹ پر پاسپورٹ کنٹرول کے دوران انتظار کروائے  جانے اور تفصیلی تلاشی کے بارے میں، ٹویٹر پیج سے بیان جاری کیا ہے۔

انہوں نے کہا ہے کہ آئس لینڈ میں ترکی کی قومی ٹیم کے ساتھ توہین آمیز روّیہ ناقابل قبول ہے ۔ اس بارے میں ضروری کاروائی کی جائے گی۔  متعلقہ اقدامات کا آغاز کروا دیا گیا ہے۔ حکومت اور  قوم اپنی ٹیم کے ساتھ ہے۔

صدارتی ترجمان ابراہیم قالن نے کہا ہے کہ اس روّیے کا سب سے خوبصورت جواب وہ ہو گا جو قومی ٹیم انہیں گراونڈ میں دے گی۔

حزب اقتدار جسٹس اینڈ ڈویلپمنٹ پارٹی  کے ترجمان عمر چیلک نے بھی موضوع سے متعلق ذاتی ٹویٹر پیج سے بیان جاری کیا ہے۔

چیلک نے کہا ہے کہ آئس لینڈ کے حکام اس غیر انسانی ، کھیل کی روح کے منافی  اور سفارتی حوالے سے ناقابل قبول روّیوں کے ذمہ دار   ہیں۔ ہماری قومی ٹیم کے ساتھ جو روّیہ اختیار کیا گیا ہے وہ ایک طرح کی شدت ہے۔ آئس لینڈ کے حکام کو اس غیر مہذب روّیے پر معذرت طلب کرنا چاہیے اور اس غلطی کی تلافی کرنے  کے لئے اقدامات کرنے چاہیئں۔

چیلک نے کہا ہے کہ میں اپنی قومی ٹیم کوسلام پیش کرتا ہوں وہ جانتے ہیں کہ پوری قوم کی دعائیں ان کے ساتھ ہیں۔ ہمیں یقین ہے کہ وہ کھیل میں بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کر کے اس غیر مہذب روّیے کا بہترین جواب دیں گے۔



متعللقہ خبریں