ترک ایتھلیٹ کو کانسی کا تمغہ

ترک ایتھلیٹ نے 800 میٹر کی دوڑ کوایک منٹ 52 سیکنڈ میں مکمل کرتے ہوئے تیسری پوزیشن حاصل کی

1208143
ترک ایتھلیٹ کو کانسی کا تمغہ

سویٹزرلینڈ میں منعقدہ ورلڈ پیرا ایتھلیٹزم گرینڈ پری  مقابلوں کے 5 ویں مرحلے میں  ترک قومی کھلاڑی حمیدہ دوان گیون نے کانسی کا تمغہ جیت لیا ہے۔

ترکی معذورں  کی سپورٹس فیڈریشن سے جاری کردہ  اعلامیہ کے مطابق ناٹول شہر میں منعقدہ مقابلوں میں ترک ایتھلیٹ نے 800 میٹر کی دوڑ کوایک منٹ 52 سیکنڈ میں مکمل کرتے ہوئے تیسری پوزیشن حاصل کی ہے۔

43 ممالک سے 185 کھلاڑیوں  کی شراکت سے منعقدہ یہ مقابلے کل نکتہ پذیر ہوں گے۔



متعللقہ خبریں