پی ایس ایل 5 کے تمام میچز پاکستان میں ہوں گے

وزیراعظم عمران خان کے معاون خصوصی برائے سیاسی امور نعیم الحق نے پاکستان سپرلیگ کے اگلے سیزن کے تمام میچوں کو پاکستان میں کروانے کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ متحدہ عرب امارات میں خالی سٹیڈیمز سے وزیراعظم کے فیصلے کی توثیق ہوئی ہے

1147154
پی ایس ایل 5 کے تمام میچز پاکستان میں ہوں گے

پی ٹی آئی حکومت نے پاکستانی کرکٹ شائقین کیلئے بڑا اعلان کردیا، پی ایس ایل 5 کے تمام میچز پاکستان میں ہوں گے۔

وزیراعظم عمران خان کے معاون خصوصی برائے سیاسی امور نعیم الحق نے پاکستان سپرلیگ کے اگلے سیزن کے تمام میچوں کو پاکستان میں کروانے کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ متحدہ عرب امارات میں خالی سٹیڈیمز سے وزیراعظم کے فیصلے کی توثیق ہوئی ہے۔متحدہ عرب امارات میں پی ایس ایل کے میچوں میں خالی سٹیڈیمز سے وزیراعظم عمران خان کے اگلے سال پورے پی ایس ایل کو پاکستان منتقل کرنے کے فیصلے کی وضاحت ہوئی ہے۔وزیراعظم کے معاون خصوصی کا کہنا تھا کہ ‘ان شااللہ پاکستان کے تمام بڑے شہروں کے پرہجوم میدانوں میں میچ کھیلے جائیں گے۔یاد رہے کہ 2016 میں پی ایس ایل کے پہلے سیزن کے تمام میچز متحدہ عرب امارات میں ہوئے تھے تاہم 2017 میں ٹورنامنٹ کا فائنل قذافی سٹیڈیم لاہور میں ہوا تھا۔

وزیر اطلاعات فواد چوہدری کہتے ہیں کہ متحدہ عرب امارات میں پی ایس ایل کے مقابلے رواں سال آخری بار ہورہے ہیں، 2020ء میں پاکستان سپر لیگ کو پاکستان لارہے ہیں، پی ایس ایل 5 کے تمام میچز پاکستان میں ہوں گے۔

رواں سال پی ایس ایل 4 کے 8 میچز پاکستانی میدانوں پر ہوں گے جبکہ نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں قومی میگا ایونٹ کا فائنل کھیلا جائے گا۔

پاکستان سپر لیگ کے 3 ایونٹس یو اے ای کے میدانوں پر کامیابی سے ہوچکے ہیں، جبکہ پی ایس ایل 2  کا فائنل 2017ء میں لاہور میں منعقد کرایا گیا، پی ایس 3 کا 2018ء میں فائنل کراچی جبکہ ناک آؤٹ مرحلے کے 2 میچز لاہور میں کھیلے گئے تھے۔

 

 



متعللقہ خبریں