برازیل اور جرمنی نے عالمی کپ کا آغاز مایوس کن طریقے سے کیا

عالمی فٹ بال کپ کے گروپ میچوں کا سلسلہ جاری

994414
برازیل اور جرمنی  نے عالمی کپ کا آغاز مایوس کن طریقے سے کیا
2018-06-17T214919Z_260803602_RC12992D48C0_RTRMADP_3_SOCCER-WORLDCUP-BRAZIL.JPG
2018-06-17T194700Z_1413340712_RC12CE11E6E0_RTRMADP_3_SOCCER-WORLDCUP-BRA-SWI.JPG
2018-06-17T194235Z_551016189_RC1B3BCA0C20_RTRMADP_3_SOCCER-WORLDCUP-BRA-SWI.JPG
2018-06-17T201933Z_1146642967_RC1C42B3EB00_RTRMADP_3_SOCCER-WORLDCUP-BRA-SWI.JPG

عالمی فٹ بال کپ کے ہیجان  خیز  گروپ میچوں کا سلسلہ جاری ہے۔

ای گروپ میں مقابلہ کرنے والے برازیل اور سویٹزرلینڈ کھیل کے میدان میں اُترے ۔

میچ کا پہلا گول برازیل نے 20 ویں منٹ میں کیا جس کا جواب سویٹزلینڈ نے   50 ویں منٹ میں  دیا۔ برازیل     نے  دوبارہ برتری حاصل کرنے کی سر توڑ کوشش کی ، لیکن سوئس ٹیم نے  مضبوط دفاع کرتے ہوئے اس کی تمام تر کوششوں کو ناکام بنا دیا۔  یہ میچ ایک۔ایک گول سے برابر رہا۔

 ایف ۔گروپ میں کل جرمنی اور میکسیکو مد مقابل آئے۔

یہ میچ میکسیکو نے 1۔0 کے اسکور سے جیت لیا۔ میچ کا واحد گول 35 ویں منٹ میں ہرونگ لوزانو نے کیا۔

اس سے قبل   کروشیا نے نائجیریا کو  2۔0 کے اسکور سے شکست دیتے ہوئے  تین پوائنٹس اپنے نام کر لیے۔ کروشیا نے  میچ کے آغاز سے ہی رقیب ٹیم پر دباؤ ڈال دیا اور میچ کے آخری لمحات تک اچھے کھیل کا مظاہرہ کرتے ہوئے میچ اپنے نام کر لیا۔

 



متعللقہ خبریں