کامن ویلتھ گیمز میں پاکستان نے 5 تمغے جیت لیے
پاکستانی ریسلر انعام بٹ کہ جن کا تعلق گوجرانوالہ سے ہے نے 86 کلوگرام ریسلنگ کیٹیگری مقابلوں میں تمام حریفوں کو چت کرتے ہوئے گولڈ میڈل اپنے نام کیا

آسڑیلیا میں جاری کامن ویلتھ گیمز 2018 کے دوران ریسلنگ کے 86 کلو گرام کیٹیگری مقابلے میں پاکستان نے پہلاطلائی تمغہ حاصل کر لیا ہے۔
پاکستانی ریسلر انعام بٹ کہ جن کا تعلق گوجرانوالہ سے ہے نے 86 کلوگرام ریسلنگ کیٹیگری مقابلوں میں تمام حریفوں کو چت کرتے ہوئے گولڈ میڈل اپنے نام کیا۔
اس سے قبل ریسلنگ کے 57 کلو گرام کیٹیگری مقابلے میں پاکستان کے محمد بلال نے انگلینڈ کے ریسلر کو شکست دے کر کانسی کا تمغہ اپنے نام کیا۔
کامن ویلتھ گیمز میں پاکستان کیلیے 5 میڈل جیتنے والے کھلاڑیوں کو قومی اسپورٹس پالیسی پر عمل کرتے ہوئے انعامات دیے جائیں گے۔
ریسلنگ میں پاکستان کیلیے واحد گولڈ میڈل جیتنے والے انعام بٹ کو 50 لاکھ روپے کی انعامی رقم سے نوازا جائیگا، اسپورٹس پالیسی کے تحت برانز میڈلز جیتنے والوں کو 10 لاکھ روپے فی کس انعام دیا جائیگا، کامن ویلتھ گیمز میں پاکستان نے ایک گولڈ اور 4 برانز کیساتھ مجموعی طورپر 5 میڈلز جیتے ہیں۔