پاکستان اور سری لنکا کی کرکٹ ٹیمیں رات گئے لاہور پہنچ گئیں

علاقہ اقبال انٹرنیشنل ائیر پورٹ پہنچنے پر ٹیموں کا پر تپاک استقبال کیا گیا

836304
پاکستان اور سری لنکا کی کرکٹ ٹیمیں رات گئے لاہور پہنچ گئیں

تیسرے ٹی ٹونٹی  میچ کے لئے پاکستان اور سری لنکا کی کرکٹ ٹیمیں رات گئے لاہور پہنچ گئی ہیں۔

دونوں ٹیموں کو سخت حفاظت میں ائیر پورٹ سے ہوٹل پہنچایا گیا۔

علاقہ اقبال انٹرنیشنل ائیر پورٹ پہنچنے پر ٹیموں کا پر تپاک استقبال کیا گیا۔

ائیر پورٹ سے ہوٹل پہنچانے کے لئے پاک فوج نے قومی شاہینوں اور لنکن ٹائیگرز کو فول پروف سکیورٹی مہیا کی۔

سری لنکا کی ٹیم کے کپتان تھیسا راپریرا نے پاکستان آنے پر خوشی کا اظہار کیا اور میزبان ٹیم کے کپتان سرفراز احمد نے سری لنکن ٹیم کا شکریہ ادا کیا۔

ٹیموں کی گزرگاہ کے راستوں کو برقی قمقوں اور مہمان ٹیم کے کھلاڑیوں کی قد آور تصاویر سے سجایا گیا تھا۔



متعللقہ خبریں