پاکستان میں کرکٹ کی بحالی کا آغاز شاندار فتح کے ساتھ ہوا

پاکستان  نے  183 رنز  کا ایک مضبوط  ہدف  ورلڈ الیون  کو  دیا، احمد شہزاد نے خوبصورت اور جارحانہ بیٹنگ کرتے ہوئے  89 رنز کی اننگز کھیلی جس نے  پاکستان کی فتح میں اہم کردار ادا کی

808162
پاکستان میں کرکٹ کی بحالی کا آغاز شاندار فتح کے ساتھ ہوا

پاکستان نے آزادی کپ کے فیصلہ کن معرکے میں ورلڈ الیون کو 33 رنز سے شکست دیتے  ہوئے ٹرافی جیت لی ہے۔

لاہور کے قذافی اسٹیڈیم میں کھیلے  گئے  تین ٹی20 میچوں کی سیریز کے تیسرے میچ میں ورلڈ الیون کے کپتان فاف ڈیو پلیسی نے ٹاس جیت کر  پاکستان کو بیٹنگ کی دعوت دے دی۔

پاکستان  نے  183 رنز  کا ایک مضبوط  ہدف  ورلڈ الیون  کو  دیا، احمد شہزاد نے خوبصورت اور جارحانہ بیٹنگ کرتے ہوئے  89 رنز کی اننگز کھیلی جس نے  پاکستان کی فتح میں اہم کردار ادا کیا۔

 ورلڈ  الیون  نے   اپنی اننگز کا آغاز  جارحانہ انداز میں کیا لیکن  اس کے کھلاڑی  یکے بعد دیگرے آؤٹ ہوتے رہے  جس سے   اس کی امیدوں پر پانی پھر گیا۔

گو کہ پریرا نے ایک بار پھر گراؤنڈ میں آتے ہی چھکوں کی برسات کردی اور شاداب خان کو مسلسل 3 چھکے رسید کیے مگر وہ بھی 13 گیندوں پر 32  رنز  بنانے کے بعد پویلین لوٹ گئے۔ جس کے بعد   کوئی بھی کھلاڑی  سبک رفتاری سے اسکور نہ کرسکا۔

ورلڈ الیون مقررہ اوورز میں آٹھ وکٹوں کے نقصان پر 150 رنز بنا سکی۔ اس طرح اسے 33 رنز سے شکست ہوئی۔

احمد شہزاد کو میچ کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا جبکہ بابر اعظم کو سیریز کے بہترین کھلاڑی کے ایوارڈ سے نوازا گیا۔



متعللقہ خبریں