پاکستان میں بین الاقوامی کرکٹ کی بحالی کا مژدہ

لاہور میں کھیلے جانے والے آزادی کپ کے افتتاحی میچ میں حفاظتی اقدامات کی سطح اور پاکستانی ٹیم کی شاندار کارکردگی نے امید کی کرنیں پیدا کی ہیں

805934
پاکستان میں  بین الاقوامی کرکٹ کی بحالی کا مژدہ

لاہور کے قذافی سٹیڈیم میں آزادی کپ کے سلسلے کے  پہلے ٹی۔  میچ  میں ورلڈ الیون کو پاکستان نے شکست سے دو چار کر دیا۔

پاکستان  نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے ایک مضبوط مجموعہ  197 رنز کی شکل میں حاصل کر لیا۔ جس کے جواب  میں ورلڈ الیون اپنے مقررہ 20 اوورز میں سات وکٹوں کے نقصان   پر 177 رنز ہی  بنا سکی۔

اس کے  چار کھلاڑیوں نے 20  اور  30 کے درمیان سکور کیے لیکن کوئی بھی جم کر نہ کھیل سکا۔

پاکستان کی جانب سے سہیل خان، رمان ریئس اور شاداب خان نے دو دو کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔

 بابر اعظم نے جارحانہ بیٹنگ کرتے ہوئے  86 رنز  بنائے ، جبکہ شہیب ملک  نے بھی  شاندار  بیٹنگ  کا مظاہرہ کرتے ہوئے پاکستان کی فتح میں  اہم کردار ادا کیا۔

اس  میچ کے  پاکستان   میں انٹرنیشنل کرکٹ کی بحالی کے حوالے سے  ایک اہم سنگ میل ثابت  ہونے کی توقع کی جاتی ہے۔

قذافی سٹیڈیم میں 25 ہزار  تماشائیوں کے بیٹھنے کی گنجائش ہے  جو کہ کچھا کچھ بھرا ہوا تھا،  پولیس نے  اس حوالے سے سخت حفاظتی اقدامات کیے  اور تمام تر تماشائیوں کی شناخت کے بعد  ہی انہیں اسٹیڈیم  میں داخل ہونے کی اجازت دی گئی۔

اس سلسلے کے اگلے دو میچ لاہور ہی میں 13 اور 15 ستمبر کو کھیلے جائیں گے۔

 



متعللقہ خبریں