فنیر باھچے نے یورپی چمپین بننے کا اعزاز حاصل کر لیا

ترک ٹیم نے ٹرکش ایئر لائنز یورپی باسکٹ بال لیگ کے فائنل میں یونانی ٹیم اولمپیاکوس کو شکست دیتے ہوئے یہ ٹائٹل اپنے نام کیا ہے

736304
فنیر باھچے نے یورپی چمپین بننے کا اعزاز حاصل کر لیا

ٹرکش ایئر لائنز  یورپین  باسکٹ بال لیگ  کے فائنل میچ میں  ترک ٹیم  فنیر باھچے نے یونانی ٹیم اولمپیاکوس کو   شکست دیتے ہوئے  یورپی  چمپین  بننے کا اعزاز حاصل کر لیا ہے۔

فنیر باھچے نے   میچ کے آغاز سے ہی  اپنی خریف ٹیم پر برتری قائم کر لی، دوسرے پیریڈ میں  اولمپیاکوس نے  بہتر  کارکردگی  کا مظاہرہ  کیا اور  پوائنٹس کے فرق کو کم کرنے میں کامیابی حا صل  کر لی۔

تا ہم تیسرے  پیریڈ میں  فنیر باھچے نے اوپر تلے  پوائنٹس اسکور کرتے ہوئے  خریف ٹیم کی امیدوں پر پانی پھیرنا شروع کر دیا۔

میچ کا اختتام  80۔64  کے اسکور سے ہوا اور اس طرح فنیر باھچے  نے  اس شاندار ٹائٹل کو اپنے نام  کر لیا۔

اس میچ کو  کھیلوں اور نوجوانوں کے امور کے وزیر عاکف چاعتائے کلچ نے فیڈریشن کے دیگر حکام کے ہمراہ  کورٹ میں دیکھا۔

 



متعللقہ خبریں