مایہ ناز بلے باز یونس خان نے 10 ہزار رنز کی منزل عبور کر لی

وزیر اعظم نواز شریف، سابق کپتان عمران خان اور معورف کھلاڑی شاہد آفریدی سمیت متعدد سیاسی شخصیات و کھلاڑیوں کی جانب یونس خان کو تہنیتی پیغامات

719030
مایہ ناز بلے باز یونس خان نے 10 ہزار رنز کی منزل عبور کر لی

پاکستان کے مایہ ناز بلے باز یونس خان ٹیسٹ کرکٹ میں 10 ہزار رنز بنانے والے پہلے پاکستانی کھلاڑی بن گئے۔

ویسٹ انڈیز کے خلاف سیریز کے پہلے ٹیسٹ میچ میں یونس خان نے چوکا لگا کر 10 ہزار رنز بنانے کا اعزاز حاصل کیا۔میچ سے قبل یونس خان کو اعزاز حاصل کرنے کے لئے 23 رنز درکار تھے جنہوں نے محتاط انداز سے کھیلتے ہوئے اس اہم ہدف کو پار کر لیا۔

یونس خان نے 116 ٹیسٹ میچز میں 34 سنچریوں اور 33 نصف سنچریوں کی بدولت 52.39 کی اوسط سے 10 ہزار رنز کا ہندسہ عبور کیا ہے

یونس خان کے ٹیسٹ کرکٹ میں 10 ہزار رنز مکمل ہونے کے بعد انہیں سیاسی اور  کرکٹ حلقوں کی جانب سے مبارکباد کے پیغامات موصول ہوئے۔

وزیراعظم نوازشریف نے یونس خان کو مبارک باد دیتے ہوئے کہا کہ پوری قوم کو آپ کی شاندار کامیابی پر فخرہے، ریکارڈ بنانا پاکستانی کرکٹرزکےٹیلنٹ اورسخت محنتی ہونےکاعملی نمونہ ہے۔

عمران خان کا کہنا تھا کہ یہ یونس خان کی ہمت، عزم اور مشکل حالات میں معیاری باؤلنگ کے خلاف اسکور کرنے کی ان کی صلاحیت ہے، جس نے انھیں یہ کامیابی دلائی۔

آئی سی سی نے بھی ٹوئٹ کے ذریعے یونس خان کو 10 ہزار رنز کا سنگین میل عبور کرنے پر مبارکباد دی ہے۔

یونس خان نے اپنے ویڈیو پیغام میں اسے پورے پاکستان کی کامیابی قرار دیتے ہوئے فینز اور دوستوں کا شکریہ ادا کیا۔ممتاز کھلاڑی نے اپنے پیغام میں کامیابی کا کریڈٹ والدین اور فیملی کو دیتے ہوئے پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کوچ آنجہانی باب وولمر کو بھی خراج عقیدت پیش کیا۔

 



متعللقہ خبریں