ویسٹ انڈیز کے خلاف ون ڈے سیریز بھی پاکستان کے نام

پاکستان نے ون ڈے کرکٹ میں سب سے میچ  جیتنے والی دوسری ٹیم کا اعزاز بھی اپنے نام کر لیا

710887
ویسٹ انڈیز کے خلاف ون ڈے سیریز بھی  پاکستان کے نام

پاکستان نے ایک روزہ سیریز کے تیسرے اور آخری میچ میں ویسٹ انڈیز کو چھ وکٹوں سے شکست دے کر سیریز 2-1 سے اپنے نام کرلی۔

ویسٹ انڈیز کے کپتان جیسن ہولڈر نے ٹاس جیت کر پہلے اپنے بلے بازوں کو آزمانے کا فیصلہ کیا جو ابتدا میں غلط ثابت ہوا تا ہم ویسٹ انڈیز نے جیسن محمد اور شے ہوپ کی نصف سنچریوں کی مدد سے پاکستان کو فیصلہ کن میچ اور سیریز میں فتح کیلئے 234 رنز کا ہدف دیا۔  جس کے جواب میں پاکستان کی اننگز  کا آغاز انتہائی مایوس کن رہ جب  کامران اکمل پہلی ہی گیند پر آؤٹ ہوگئے۔

ان کے بعد احمد شہزاد تین اور بابراعظم سولہ رنز بناسکے، چھتیس رنزپر تین وکٹیں گرجانےکےبعد محمدحفیظ اور شعیب ملک نےشاندار بیٹنگ کرتےہوئےٹیم کی پوزیشن مستحکم کی۔

دونوں کھلاڑیوں کے درمیان 113 رنزکی شراکت ہوئی تاہم محمد حفیظ 81 رنز بناکر پویلین لوٹ گئے۔

شعیب ملک وکٹ پر ڈٹے رہے اور کپتان سرفرازاحمد کے ساتھ مل کر ٹیم کو فتح دلائی، انھوں نے 101 رنز کی ناقابل شکست اننگز کھیلی۔

شعیب ملک کو ذمہ دارانہ بلےبازی پر میچ اور سیریز کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا۔

پاکستان نے  اس آخری کامیابی  کے بعد  نہ صرف بھارت کو پیچھے چھوڑ دیا بلکہ ون ڈے کرکٹ میں سب سے میچ  جیتنے والی دوسری ٹیم کا اعزاز بھی اپنے نام کر لیا۔

ایک روزہ کرکٹ میں سب سے زیادہ میچ  جیتنے کا اعزاز آسٹریلیا کو حاصل ہے ، جب کہ اس فہرست میں پاکستان اور بھارت 459 میچوں کے ساتھ دوسرے نمبر پر تھے، اب پاکستان  460 میچوں کے ساتھ دوسرے نمبر پر  ہے۔

 



متعللقہ خبریں