پاکستان کے مایہ ناز بلے باز یونس خان نے ریٹائرمنٹ کا اعلان کر دیا

ونس خان ٹیسٹ کرکٹ میں 115 میچز کی 207 اننگز میں 53.06 کی اوسط سے 9977 رنز بنا چکے ہیں اور انہیں 10 ہزار رنز کا سنگ میل عبور کرنے کے لئے صرف 23 رنز درکار ہیں۔

708609
پاکستان کے مایہ ناز بلے باز یونس خان نے ریٹائرمنٹ کا اعلان کر دیا

پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان اور ٹیسٹ کرکٹ میں ملک کے لیے سب سے زیادہ رنز بنانے والے بلے باز یونس خان نے ویسٹ انڈیز کے خلاف ٹیسٹ سیریز کے بعد بین الاقوامی کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کردیا ہے۔

یونس خان نے  یہ اعلان کراچی میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے  کیا۔ ان کا کہنا تھا کہ  میں نے ہمیشہ اپنے وطن کے لیے  کھیلنے کی کوشش کی اور یہی سوچا کہ کھیل کے دوران میرا سر فخر سے بلند رہے۔ ہرکھلاڑی کی زندگی میں ایسا وقت آتا ہے جب وہ اپنے جنون سے پیچھے ہٹ جاتا ہے اور میرا وقت بھی آگیا ہے، وہ اعلان کرتے ہیں کہ دورہ ویسٹ انڈیز ان کا آخری دورہ ہوگا ، اس کے بعد وہ بین الاقوامی کرکٹ سے ریٹائر ہوجائیں گے۔

ان کا کہنا تھا کہ میں نے اپنی پوری کوشش کی کہ اپنے ملک کو ایک اچھا سفیر بن کر آگے لے جانے کی کوشش کی اور اگر اس حوالے سے مجھ سے جو غلطیاں ہوئی ہیں ان کو نظر انداز کریں۔ریٹائرمنٹ کے بعد بھی پاکستان کو جب ضرورت پڑی میں حاضر رہوں گا۔

واضح رہے کہ یونس خان ٹیسٹ کرکٹ میں 115 میچز کی 207 اننگز میں 53.06 کی اوسط سے 9977 رنز بنا چکے ہیں اور انہیں 10 ہزار رنز کا سنگ میل عبور کرنے کے لئے صرف 23 رنز درکار ہیں۔ اگر یونس خان ویسٹ انڈیز کے خلاف ٹیسٹ سیریز کھیلتے ہیں تو اس بات کا قومی امکان ہے کہ وہ پاکستان کی جانب سے 10 ہزار ٹیسٹ رنز بنانے والے پہلے کھلاڑی بننے میں کامیاب ہو جائیں گے۔

 



متعللقہ خبریں