اسپیشل اولمپکس عالمی سرمائی کھیلوں میں پاکستانی کھلاڑیوں کی کامیابیاں

آسٹریا میں 14 تا 25 مارچ جاری رہنے والے اسپیشل اولمپکس میں 105 ممالک سے  اسپیشل ایتھلیٹس نے شرکت کی، جن میں پاکستان کا دستہ بھی شامل تھا

699103
اسپیشل اولمپکس عالمی سرمائی کھیلوں میں پاکستانی کھلاڑیوں کی کامیابیاں

آسٹریا میں منعقدہ اسپیشل اولمپکس ورلڈ ونٹر گیمز میں پاکستانی ایتھلیٹس نے 3 طلائی تمغوں سمیت مجموعی طور پر 16 تمغے جیت لیے ہیں۔

آسٹریا میں 14 تا 25 مارچ  جاری رہنے والے اسپیشل اولمپکس میں 105 ممالک سے اسپیشل ایتھلیٹس نے شرکت کی، جن میں پاکستان کا دستہ بھی شامل تھا۔

مختلف کھیلوں میں حصہ لینے والے پاکستانی اتھلیٹس نے مجموعی طور پر 16 تمغے حاصل کیے جن 3 طلائی 7 نقرئی  اور 6  کانسی کے تمغے شامل  ہیں۔

ایتھلیٹ حذیفہ قاضی نے سنو شو ریس میں  جبکہ صباحت طارق نے خواتین کی ایک  100میٹر اسپرنٹ میں طلائی  تمغہ جیتا ۔اسی طرح پاکستان کی خواتین سنو شوئنگ ٹیم نے چار ضرب چار دو میٹر ریلے میں پہلی پوزیشن حاصل کرتے ہوئے پاکستان کے لیے تیسرا گولڈ میڈل حاصل کیا۔

آسٹریا کے شہر گراز میں شاندار  اختتامی تقریب کے بعد پاکستانی کھلاڑیوں کا دستہ وطن واپس لوٹ گیا۔

پاکستانی دستے کے سربراہ انیس الرحمٰن کا اس موقع پر کہنا تھا کہ "اکستان کے اسپیشل اتھلیٹس خوشگوار یادیں لیے وطن واپس جارہے ہیں۔"

پشاور زلمی فاؤنڈیشن کے چیئرمین جاوید آفریدی نے اسپیشل اولمپکس ورلڈ ونٹر گیمز میں میڈل حاصل کرنے والے تمام پاکستانی ایتھلیٹس کے لیے ایک ایک لاکھ روپے انعام کا اعلان کیا۔



متعللقہ خبریں