پی ایس ایل فائنل کی سیکورٹی کے انتظامات مکمل

کل شام لاہور کے قدافی اسٹیڈیم میں ہونے والے پی ایس ایل کے فائنل میچ کے لیے حفاظتی کاروائیوں پر وزیر اعلی اور وزیر داخلہ نے اطمینان کا اظہار کیا ہے

684654
پی ایس ایل فائنل کی سیکورٹی کے انتظامات مکمل

وزیراعلیٰ پنجاب شہبازشریف اور وفاقی وزیر داخلہ چوہدری نثار نے  پی ایس ایل فائنل کے سیکیورٹی انتظامات پر اطمینان کا اظہارکیا ہے۔

وزیراعلیٰ پنجاب شہبازشریف سے وفاقی وزیر داخلہ چوہدری نثار نے ملاقات کی جس میں پاکستان سپر لیگ کے فائنل میچ کے لیے کیے جانے والے اب تک کے سیکیورٹی انتظامات پراطمینان کا اظہارکیا گیا۔ وزیراعلیٰ پنجاب اور وفاقی وزیر داخلہ نے اپوزیشن رہنماؤں کی جانب سے فائنل کے لیے اضافی سیکیورٹی اہلکاروں کی تعیناتی کے حوالے سے بیان کو مسترد کردیا۔

شہبازشریف نے کہا کہ فائنل میچ کے لیے 60 ہزار سیکیورٹی اہلکاروں کی تعیناتی کے حوالے سے اپوزیشن رہنماؤں کا بیان حقائق کے منافی ہے، سیکورٹی پر سمجھوتہ کیے بغیر ہروہ اقدام اٹھایا جائے گا جس سے شہریوں کے روز مرہ معمولات میں کوئی رکاوٹ نہ پڑے۔

ملاقات کے دوران چوہدری نثار نے شہبازشریف کو گزشتہ روز اسلام آباد میں منعقدہ اعلیٰ سطح کے سیکیورٹی اجلاس کے بارے میں بھی آگاہ کیا جب کہ دونوں رہنماؤں نے پنجاب پولیس اور رینجرز کی اب تک کی گئی مشترکہ کارروائیوں پر بھی اطمینان کا اظہارکیا۔

 



متعللقہ خبریں