انتھونی جوش وا نے نماز کیا پڑھی سوشل میڈیا پر کہرام مچ گیا

برطانیہ کے ہیوی ویٹ باکسنگ چیمپیئن انتھونی جوش وا نے دبئی  میں اپنے ایک دوست کے ہمراہ  نمازادا کی  جس سے سوشل میڈیا میں ایک  کہرام مچ گیا ۔

654040
انتھونی جوش وا نے نماز کیا پڑھی سوشل میڈیا پر کہرام مچ گیا

  ہیوی ویٹ باکسنگ  چیمپیئن انتھونی جوش وا  نے  دبئی  میں اپنے ایک دوست کے ہمراہ  نماز  ادا کی  جس سے سوشل میڈیا میں ایک  کہرام مچ گیا ۔

 برطانوی باکسر نے  مسجد  کے اندر ا اپنی کھینچی   گئی تصویر  سوشل میڈیا پر   لگائی اور کہا کہ نماز عصر کی ادائیگی  سے مجھے کافی خوشی اور  دل کو سکون ملا ۔

 باکسر کی اس تصویر پر بعض نسل پرست اور  اسلام مخالف مداحوں میں  کھلبلی مچ  گئی۔

 ٹویٹر پر   اس باکسر کے خلاف کافی سخت  اور مخالفت  آمیز  پیغامات   بھیجے گئے جن میں سے  ٹیری جانسن نامی ایک شخص نے برطانوی وزیر اعظم تھریسا مے سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ  جوش وا کو ملک بدر کر دیں۔

 دیگر   اسلام دشمن مداحوں نے بھی  کہا ہے کہ اب وہ جانسن  کا ٹویٹر پر تعاقب نہیں کریں گے۔

 دوسری جانب 29 اپریل کو برطانوی باکسر سے    رنگ میں  نبرد آزما ہونے والے یوکرینی باکسر  کلیچکو   نے   اپنے حریف کی حوصلہ افزائی کا اعلان کیا ہے۔



متعللقہ خبریں