شہدا کی یاد میں ایک خصوصی میچ کا انعقاد

میچ سے حاصل ہونے والی آمدنی کو   حال ہی میں   استنبول اور قیصری میں  دہشت گرد حملوں میں  شہید  اور  زخمی ہونے والوں کے لواحقین  کو   بطور عطیہ دیا جائیگا

635229
شہدا کی یاد میں ایک خصوصی میچ کا انعقاد

حالیہ ایام  میں  رونما ہونے والے واقعات  کے خلاف  یکجا ہونے والے فٹ بال  سے وابستہ  حکام      22 دسمبر   کو ٹرکش  سپر   لیگ      میں  نبرد آزما   ٹیموں سے   مقامی اور غیر ملکی  کھلاڑیوں کا چناؤ کرتے ہوئے ایک خصوصی   میچ کا اہتمام  کر رہے ہیں۔

اطلاع کے مطابق ایوان صدر کی سر پرستی میں  ترک فٹ  بال فیڈریشن،    کلبوں کی یوین اور ترک قومی ٹیم کے   کوچ و ڈائریکٹر  فاتح تیرم    کے تعاون سے   منعقد ہونے والے    میچ میں   سُپر لیگ   کی ہر ٹیم سے ایک ایک  مقامی اور غیر ملکی کھلاڑی کا انتخاب کرتے ہوئے  ' شہدا کی یاد میں ' ایک میچ    کا انعقاد ہو گا۔

میچ سے حاصل ہونے والی آمدنی کو   حال ہی میں   استنبول اور قیصری میں  دہشت گرد حملوں میں  شہید  اور  زخمی ہونے والوں کے لواحقین  کو   بطور عطیہ دیا جائیگا۔



متعللقہ خبریں