پاکستان کی ٹی۔ 20 اور ون ڈے سیریز کے بعد ٹیسٹ میچ میں بھی فتح

پاکستان نے اپنی پہلی اننگز میں اظہر علی کی ٹرپل سنچری کی بدولت 3 وکٹوں کے نقصان پر 579 رنز بنانے کے بعد اننگز ڈکلئیر کردی تھی

پاکستان کی  ٹی۔ 20 اور  ون ڈے سیریز کے بعد ٹیسٹ میچ میں بھی فتح

دبئی انٹرنیشنل گراؤنڈ میں گلابی گیند سے کھیلے گئے پہلے   ٹیسٹ میچ میں  پاکستان نے  ویسٹ انڈیز کو  شکست دے دی ہے۔

 سیریز کے واحد ڈے اینڈ نائٹ ٹیسٹ میچ میں پاکستان نے مہمان ویسٹ انڈیز کو جیت کے لئے 346 رنز کا ہدف دیا جس کے جواب میں مہمان ٹیم 289 رنز پر پویلین لوٹ گئی۔ پاکستان کی جانب سے محمد عامر نے 3، یاسر شاہ اور محمد نواز نے 2،2 جب کہ وہاب ریاض نے ایک وکٹ حاصل کی۔ کھیل کے چوتھے روز کے اختتام تک ویسٹ انڈیز نے 2 وکٹوں کے نقصان پر 95 رنز بنا لئے تھے ۔ پانچویں   روز مہمان  ٹیم نے اخری لمحوں تک   پاکستانی  باولروں کو    ذہنی   دباؤ سے دو چار رکھا۔

ڈیرن براوو  نے   116 رنز کی  بڑی محتاط اننگز کھیلی۔  لیکن      چند ایک  کھلاڑیوں کے علاوہ   ویسٹ انڈین     بلے بازوں کی  ایک نہ چل سکی۔

یاسر شاہ نے اپنی ہی بولنگ پر شاندار کیچ پکڑ کر ڈیرن براوو کی اننگز کا خاتمہ کیا جو 116 رنز بنا کر پویلین لوٹے جب کہ بھیشو 3، میگائل کمنز اور شینن گبریل ایک ایک رنز بنا کر آؤٹ ہوئے اور کپتان جیسن ہولڈر 40 رنز کے ساتھ ناٹ آؤٹ رہے۔ میچ میں بہترین کارکردگی پیش کرنے پر اظہر علی کو مین آف دی میچ کے اعزاز سے نوازا گیا۔

واضح رہے کہ پاکستان نے اپنی پہلی اننگز میں اظہر علی کی ٹرپل سنچری کی بدولت 3 وکٹوں کے نقصان پر 579 رنز بنانے کے بعد اننگز ڈکلئیر کردی تھی جس کے جواب میں مہمان ٹیم اپنی پہلی اننگز میں 357 رنزبنا  سکتی تھی۔

 



متعللقہ خبریں