ریو اولمپکس میں ترکی نے ابتک 4 تمغے جیتے ہیں
امریکہ ابتک مجموعی طور پر ایک سو تمغوں کے ساتھ سر فہرست ہے
555239
ریو اولمپکس کے 13 ویں دن متحدہ امریکہ میڈلز کے اعتبار سے سر ِ فہرست ہے۔
امریکہ نے ابتک 35 طلائی، 33 نقرئی اور 32 کانسی کے تمغے جیتے ہیں۔
امریکہ کے بعد 22 طلائی، 21 نقرئی اور 13 کانسی کے تمغوں کے ساتھ برطانیہ کا دوسرا نمبر ہے تو چین اس دوڑ میں اپنی تیسری پوزیشن کو برقرار رکھے ہوئے ہے۔
ترک قومی کھلاڑی یاسمانی کوپیلو ایسکو بار نے ایتھلڑزم مینز 400 میٹر کی معذروں کی دوڑ میں کانسی کا تمغہ جیتا ہے جس کے بعد ترکی کے مجموعی تمغوں کی تعداد 4 ہو گئی ہے۔
ترکی دو نقرئی اور دو کانسی کے تمغوں کے ساتھ 57 ویں نمبر پر ہے۔