ترک قومی باسکٹ بال ٹیم کوارٹر فائنلز میں
ترکی نے اپنے چوتھے میچ میں بیلا روس کو 74۔ 71 سے شکست دیتے ہوئے کوارٹر فائنلز تک رسائی کی راہ ہموار کی تھی
550528
قومی باسکٹ بال ٹیم برائے خواتین نے ریو اولمپکس میں برازیل کو فرانس کی طرف سے شکست دیے جانے کے بعد کوارٹر فائنلز کے لیے کوالیفائی کر لیا ہے۔
اے گروپ میں فرانس نے برازیل کو 74۔64 کے اسکور سے شکست دیتے ہوئے گروپ میں تیسری کامیاب حاصل کی۔
جبکہ برازیلی ٹیم چار کے چار میچوں میں شکست سے دو چار ہوئی ہے۔
واضح رہے کہ ترکی نے اپنے چوتھے میچ میں بیلا روس کو 74۔ 71 سے شکست دیتے ہوئے کوارٹر فائنلز تک رسائی کی راہ ہموار کی تھی۔
چاند ستارے والی ٹیم اپنے گروپ کا آخری میچ 13 اگست کو برازیل کے خلاف کھیلے گی۔