پی ایس ایل کی کامیابی پورے ملک اور پی سی بی کی جیت ہے: شہریار خان

لاہور میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیئرمین شہریار خان نے کہا کہ پاکستان سپر لیگ کے انعقاد کے لیے بہت محنت کی اور بھرپور انتظامات کیے گئے ہیں، پی ایس ایل کی کامیابی پورے ملک اور پی سی بی کی جیت ہے

429116
پی ایس ایل کی کامیابی پورے ملک اور پی سی بی کی جیت ہے: شہریار خان

چیئرمین پی سی بی شہریارخان کا کہنا ہے کہ پاکستان سپر لیگ کے انعقاد کے لیے بہت محنت کی اور بھرپور کی کامیابی پورے ملک اور پی سی بی کی جیت ہے۔

لاہور میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیئرمین شہریار خان نے کہا کہ پاکستان سپر لیگ کے انعقاد کے لیے بہت محنت کی اور بھرپور انتظامات کیے گئے ہیں، پی ایس ایل کی کامیابی پورے ملک اور پی سی بی کی جیت ہے جب کہ اس ایونٹ سے پی سی بی کو مالی فائدہ بھی حاصل ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ پی ایس ایل میں نوجوان کھلاڑیوں کو دنیا کے بہترین اور مشہور کرکٹرز کے ساتھ کھیلنے کا موقع ملا ہے اور اس کا فائدہ مستقبل میں بھی ہوگا۔

شہریار خان کا کہنا تھا کہ پاکستان میں کرکٹ سے پیار کرنے والے عوام رات دیر تک میچ دیکھ رہے ہیں، ہمیں علاقائی ٹیموں کے لیے اسی پذیرائی کی ضرورت ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ آئندہ سال پاکستان سپر لیگ کے انتظامات کو مزید بہتربنایا جائے گا اور 5 ٹیموں کے بجائے 6 ٹیمیں تشکیل دی جائیں گی۔

تاہم انہوں نے اس ٹیم کے نام کا اعلان نہیں کیا۔

کھلاڑیوں کی کارکردگی کے حوالے سے بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ اسلام آباد یونائٹیڈ کے رومان رئیس، کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے محمد نواز اور پشاور زلمی کے محمد اصغر جیسے اچھے کھلاڑی سامنے آئے ہیں۔

آل راؤنڈر نواز کی اب تک کھیلے گئے پی ایس ایل میچز میں کارکردگی انتہائی شاندار رہی ہے اور انہوں نے ٹورنامنٹ میں سب سے زیادہ وکٹیں حاصل کر رکھی ہیں۔اس کے علاوہ محمد اصغر اور رومن رئیس کی کارکردگی بھی شاندار رہی۔

محمد اصغر کو زمبابوے کے سابق کپتان اور انگلینڈ کے کوچ رہنے والے اینڈی فلاور نے مستقبل کا کھلاڑی قرار دیا تھا۔

پی سی بی چیئرمین کے مطابق نوجوان کھلاڑیوں کو انٹرنیشنل کھلاڑیوں کے ساتھ کھیلنے سے فائدہ ہوگا۔

پی ایس ایل میں 69 مقامی اور کرس گیل، ڈیرن سیمی، کیون پیٹرسن اور شین واٹسن سمیت 29 غیر ملکی کھلاڑی شامل ہیں۔



متعللقہ خبریں