انگلینڈ کا ٹاس جیت کر پاکستان کے خلاف پہلے بیٹنگ کا فیصلہ

ابوظہبی کے شیخ زید اسٹیڈیم میں کھیلے جا نے والے چارایک روزہ میچوں کی سیریز کے پہلے میچ میں انگلینڈ نے ٹاس جیت کر پاکستان کے خلاف پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا ہے۔

415252

تاہم پاکستانی بولرز کے سامنے انگلینڈ کے کھلاڑیوں کی ایک بھی نہ چل سکی۔ آغاز میں ہی صفر کے مجموعی سکور پر انگلینڈ کی پہلی وکٹ اس وقت گری جب جیسن روئے بغیر کوئی سکور کیے محمد عرفان کی بال پر آؤٹ ہو گئے۔ انور علی نے اپنی جارحانہ بولنگ سے دو کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھائی۔ قومی کرکٹ ٹیم کی قیادت اظہر علی اور انگلینڈ کی ٹیم کی قیادت این مورگن کر رہے ہیں ۔ قومی ٹیم اس سے قبل انگلینڈ کیخلاف ٹیسٹ سیریز میں کامیابی حاصل کر کے اپنی رینکنگ بہتر بنا چکی ہے۔ پاکستان کے کپتان اظہر علی نے میچ میں کامیابی کا عزم ظاہر کیا ہے۔
اظہر علی کا کہنا تھا کہ یونس خان ہمارے لئے رول ماڈل کی حیثیت رکھتے ہیں کہ قومی ٹیم میں ایک تبدیلی کرتے ہوئے احمد شہزاد کی جگہ بلال آصف کو ٹیم میں شامل کیا گیا ہے۔
واضح رہے کہ تجربے کار مڈل آرڈر بلے باز یونس خان آج اپنا آخری ون ڈے میچ کھیل کر ایک روزہ کرکٹ سے ریٹائر ہو جائیں گے ۔ انھوں نے میچ سے 3 گھنٹے قبل اپنے دوستوں اور گھر والوں سے مشاورت کے بعد یہ اعلان کیا ہے ۔

ٹیگز:

متعللقہ خبریں